خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں دوماہ کے طویل عرصے بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔کورونا وائرس کے باعث سیاحتی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں۔ سیاح چیئرلفٹ اورزیپ لائن سمیت تمام سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔سطح سمندرسے 9200فٹ کی بلندی پر واقع وادی مالم جبہ جہاں کورونا وائرس کے باعث تمام تر سیاحتی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں لیکن اب حالات بہتر ہونے کے بعد دوبارہ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔چیئرلفٹ،زیپ لائن اور دیگر تمام ترسرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔سیاح بھی وادی کا رخ کر رہے ہیں اور حسین نظاروں اور سہانے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔افغانستان اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے سیاحوں نے مالم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ مالم جبہ حقیقی معنوں میں جنت نظیر وادی ہے اور یہاں پر آکر انہیں دلی سکون ملا ہے۔
سوات,مالم جبہ میں دوماہ کے بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال
Jun 22, 2021 | 15:38