اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بچوں اور مسلح تنازعات پر ایک سالانہ رپورٹ نے 2020میں بچوں کیخلاف 26ہزار425سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کردی ہے۔ایک جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 23ہزار946 خلاف ورزیاں 2020میں کئی گئیں جبکہ 2ہزار479 اس سے قبل کی گئیں لیکن صرف 2020میں ان کی تصدیق کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزیوں سے 19ہزار379بچے متاثر ہوئے جن میں 21حالات میں 14ہزار97لڑکے شامل ہیں۔سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 8ہزار521 بچوں کی بھرتی اور استعمال میں کی گئیں، اس کے بعد 8ہزار422 بچوں کی ہلاکت اور ان کےاعضا ناکارہ بنانا اور 4ہزار 156 انسانی ہمدردی تک رسائی سے انکار کے واقعات ہوئے۔بچے مسلح گروہوں کے ساتھ حقیقی یا مشتبہ تعلق پر حراست میں لئے گئے جن میں اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے گروہ بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعات،مسلح جھڑپوں اور بین الاقوامی قانون برائے انسانیت اور بین الاقوامی انسانی حقوق قانون کو نظر انداز کرنے سے بچوں کی حفاظت پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں،تنازعات اور فرقہ وارانہ تشدد کے سرحد پار پھیلا سے ، خاص طور پر ساحل اور جھیل چاڈ طاس کے علاقوں میں بچوں متا ثر ہو ئے۔
اقوام متحدہ نے 2020میں بچوں کیخلاف 26ہزار425سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کردی
Jun 22, 2021 | 17:39