ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور خالد عثمان کی جگہ عماد بٹ اور جوناتھن ویلز کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں برینڈنگ کنگ کی واپسی ہوئی ہے۔