حا لیہ بارشوں میں نکا سی آب کا فوری انتظام کیا جائے، نورالامین مینگل


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے ہدا یت کی کہ حا لیہ بارشوں میں نکا سی آب کا فوری انتظام کیا جائے اور کہیں بھی پانی جوہڑ کی شکل نہ اختیار کر پائے تاکہ ڈینگی بریڈنگ کے لئے سازگار ماحول نہ میسر ہو۔ انہوں نے ڈینگی  پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں، اس موقع پر انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر بر یفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں روکاوٹ بننے اور مختلف خلاف ورزیوں کے ذر یعے اس وائرس کے پھیلاؤ کاسبب بننے والے افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروا ئیاں جاری ہیں،اس ضمن میں یکم جنوری سے اب تک 1761 افراد کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے۔
 اور 98 عمارتوں کو سیل کیا گیا جبکہ 66 ایف آئی آرز درج کی گئیں،اسکے علاوہ 371 چالان اور 303500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔کمشنر نے ہدا یت کی کہ عوام الناس کی آگاہی کے لئے اورڈینگی پر قابو پانے کے لیے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر انسداد ڈینگی کی مہم بھی چلائی جائے۔ علاوہ ازیں انسداد ڈینگی کی آگاہی واک اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں،کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس ہفتہ وارانہ جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر احسن، ڈاکٹر سجاد، ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی،مرضیہ سلیم اور  اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملیحہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن