کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہید قائدین کے نیک مشن کی تکمیل کو ہر حال میں مکمل کرینگے ،کارکنان تنظیمی جدوجہد تیز کردیں تحریک کا پیغام گھرگھر عام کریںعوامی حقوق کی جدوجہد تیز کردیں ،محب وطن عاشقان رسول آگے بڑھ کر ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں ،تنظیم سازی مہم کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے محب وطن پاکستان سنی تحریک میں شمولیت کرکے ملک کو آگے لیجانے کیلئے کام کریں،اہلسنت کے اتحاد کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے اہلسنت کو اس کا کھویا تشخص واپس دلانے کیلئے علماء ومشائخ سے رابطے میں ہیں ، پاکستان سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری ،شہید محمد عباس قادری کے خوابوں کی تکمیل کریگی ،ملک کی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کیلئے اول روز کی طرح تازہ دم طریقے سے کام کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا قادری ہائوس پر کراچی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کنوینر کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم اور عالمی اداروں کی بے حسی پرگہری تشویش ہے ،مسلم اُمہ نے یکجہتی کو فروغ دیا اب مسلم حکمرانوں کو یکجہتی کے ساتھ مسلمانوں کو عالمی سطح پر انصاف دلانا ہوگا ،انہوں کا کہنا تھا کہسیکولر ولبرل ازم پاکستان کی نظریاتی اساس کو مسخ کرنے کے درپے ہیں ،پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ،پاکستان بنانے کی تحریک میں ہمارے اسلاف کا ایک ہی نعرہ رہا پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ پاکستان کا مقصد کیا محمد رسول اللہ جو آج بھی گونج رہا ہے ، پاکستان دنیا کا دوسری ریاست ہے جو نظریہ اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے ،توحید اور رسالت پر حملہ کرنیوالے ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ان سے اسلامی وآئینی طور پر نمٹنا ہوگا ،جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں تاریخ گواہ ہے وہ کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوئیں ،ہمیں اپنے اسلاف وشہداء قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو بدامنی ،دہشتگردی اور انتہاپسندی سے پاک کرنا ہوگا ۔
شہید قائدین کے مشن کی تکمیل ہرحال میں مکمل کرینگے، ثروت اعجاز قادری
Jun 22, 2022