نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے طالبان کے دو عہدیداروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔ سفری پابندیاں افغان خواتین پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے لگائی گئیں۔ پابندی افغان وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی‘ نائب وزیر تعلیم سید احمد شاد خیل پر لگائی گئی ہے۔ افغان نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم لطف اﷲ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو این کا سفری پابندی کا فیصلہ غیرمنصفانہ ہے۔