بھٹ شاہ (نامہ نگار)سندھ کے شہر بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بہن سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹ شاہ قومی شاہراہ پر ٹریلر نے کار کو ٹکر ماردی۔پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ہالہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں وزیراعلیٰ سندھ کی بہن ڈاکٹر سراج النساء بھی شامل ہیں۔ ایم ایس ہالہ اسپتال ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق زخمیوں کو سر اور بازوؤں میں چوٹیں لگی ہیں، تمام زخمیوں کو مرہم پٹی کرکے کراچی روانہ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر سراج النساء اپنی فیملی کے ساتھ لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھیں۔
بھٹ شاہ میں حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ کی ہمشیرہ سمیت 4 افراد زخمی
Jun 22, 2022