عامر لیاقت کی قبر کشائی کل ‘ اہلیہ پوسٹ مارٹم فیصلے کیخلاف اپیل کرینگی


کراچی (نیوز رپورٹر)  معروف ٹی وی اینکر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی وجہ موت کے تعین کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا جوکل  23 جون کو قبر کشائی کریگا۔ ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے بورڈ میں ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن پرویز مخدوم، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ، ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور ایم ایل اور ڈاکٹر اریب بقائی شامل ہیں۔ قبر کشائی کے دوران میت کے کچھ اعضا لیے جائیں گے جنہیں کیمیکل ایگزامنشین کے لیے لیبارٹری بجھوایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ  پوسٹ مارٹم کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گی۔ سابق اہلیہ کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی کاپی حاصل کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...