سر ٹیفا ئڈ جھوٹے کا سیا سی کیر ئیر ختم ، روئے نہ تو کیا کرے: مریم نواز

Jun 22, 2022


لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ عمران خان کو مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔  عمران خان کا چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔ سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتا ہے کہ اس کی جماعت ٹوٹ رہی ہے۔ عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم ہے۔ روئے نہ تو کیا کرے۔ فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ کو ہفتوں وزیراعظم ہائوس میں حبس بے جا میں رکھا۔ طیبہ سے چیئرمین نیب کی ویڈیوز لیں‘ پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لئے۔ نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کیلئے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں