سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر میں قائم تفریحی پارک اجڑ رہے ہیں، محمد بن قاسم پارک ، لب مہران اور لطیف پارک سمیت دیگر علاقوں میں خطیر رقم سے ازسرنو تعمیرات و بچوں کے جھولوں سمیت چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھائی دیتی ہے جبکہ تفریحی مقامات پر ناقص انتظامات کے سبب گندگی کے ڈھیربھی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت پیش کررہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کیلئے بنائے جانے والے تفریحی مقامات کی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کے باعث لوگوں نے ان مقامات کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شہر سے باہر قائم تفریحی مقامات کی طرف جانے پر مجبور ہیں ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔