خانیوال انتظامیہ کی عدم توجہ یوسف پارک اجڑنے لگا

Jun 22, 2022


خانیوال (نامہ نگار)شہر کے وسط میں واقع یوسف پارک انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث اجڑنے لگا، عرصہ دراز سے ضلعی انتظامیہ کی توجہ سے محروم پارک میں لگے درخت اور مسافروں سمیت شہریوں کے بیٹھنے کے لئے لگائے گئے بینچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار پارک کے داخلی راستے سمیت جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں انتظامیہ کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں مگر افسوس ,پارک میں سوائے نشیوں کے کچھ نظر نہی آتا شہریوں راؤ ناصر, عارف, افضل, طارق, ناصر شاہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پارک پر خصوصی توجہ دی جائے۔ 

مزیدخبریں