بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور چغتائی لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یاداشت


ملتان(خصوصی رورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور چغتائی لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پائی۔ گزشتہ روز بہا  الدین زکریا یونیورسٹی ایڈمن بلاک رجسٹرار آفس ونگ کے کمیٹی روم میں مفاہمتی یادداشت کے معاہدے کے مسودے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں اے ایس اے زکریا یونیورسٹی کی جانب سے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے دستخط کئے جبکہ چغتائی لیبارٹری کی جانب سے جنوبی پنجاب کے انچارج محمد سردار اپنے دیگر نمائندگان کے ساتھ موجود تھے۔ اس مفاہمت کے معاہدے کے تحت ناصرف زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین یونیورسٹی کارڈ دکھانے علاج معالجے کی مد میں 30 فیصد تک رعایت حاصل کریں گے بلکہ اس سے زکریا یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بھی رعایت سے مستفید ہوں گے۔ مزید براں طبی تحقیق کے حوالے  سے ذکر یا یونیورسٹی کے طلبائ￿  وطالبات بات اور محققین کو ٹیسٹوں کی مد میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ چغتائی لیبارٹری کے نمائندگان کا مزید کہنا تھا کہ بہائ￿ الدین زکریا یونیورسٹی کے تجویز کردہ غریب ملازمین کو مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی۔۔ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے  جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اساتذہ افسران اور ملازمین کی فلاح کے لیئے کیا گیا جسکے تحت اہل خانہ بھی مستفید ہو سکیں گے۔  تقریب میں زکریا یونیورسٹی کسی سینئر میڈیکل آفیسر سر ڈاکٹر ثمینہ رفیق بھی موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...