جماعت اسلامی مہنگائی‘ سود اور غلامی کیخلاف مسلسل سراپا احتجاج :راؤ ظفر، ڈاکٹر صفدر


ملتان(سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر راؤ محمد ظفر نے جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی،ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، سیکرٹری نشرواشاعت حسان اخوانی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت مہنگائی،سودی معیشت اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف مسلسل تحریک چلا رہی ہے ۔قیام پاکستان سے آج تک یہی سیاسی جماعتیں اور چہرے جنہوں نے جماعتیں بدلیں کھوکھلے اور جھوٹے نعرے لگائے اور عوام کو رسوائی ،مہنگائی اور غلامی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔تحریک انصاف ہو یا پی پی ، ن لیگ ان سب نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے عوام کا خون نچوڑا ہے لیکن اب ہم مزید ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔جماعت اسلامی پاکستان 25 جون سے مہنگائی،سودی معیشت اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف رحیم یار خان سے ٹرین مارچ کا آغاز کررہی ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے ٹرین مارچ 27 جون کو راولپنڈی پہنچے گا جہاں بڑا جلسہ عام ہوگا۔ٹرین مارچ کا آغاز رحیم یار خان سے صبح 8 بجے ہوگا جو کہ لیاقت پور،خان پور،ڈیرہ نواب،سمہ سٹہ سے ہوتا ہوا 11 بجے بہاولپور پہنچے گا جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے بعد ازاں بہاولپور سے لودھراں، شجاعباد سے ملتان پہنچے گا جہاں دن 12:45 بجے استقبال اور جلسہ عام ہوگا۔ٹرین مارچ کے دوسرے روز کا آغاز دن 1 بجے ملتان سے ہوگا۔جس کے بعد ٹرین مارچ لاہور کے لیے روانہ ہوگا خانیوال اسٹیشن پر ٹرین مارچ کا استقبال اور جلسہ ہوگا جس کے بعد ٹرین مارچ میانچنوں ساہیوال سے ہوتا ہوا شام 7 بجے لاہور پہنچے گا جہاں بڑا جلسہ عام ہوگا۔27 مارچ کو لاہور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ شام 7:30 بجے راولپنڈی پہنجے گا جہاں اختتامی جلسہ عام پنڈی اسٹیشن پر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن