بھارت عالمی سازشوں کا آلہ کار ‘ گستاخ رسولؐ واجب القتل : علماء 

Jun 22, 2022


ملتان (سماجی رپورٹر) گستاخ رسول واجب القتل ہے۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے زیر اہتمام جامع مسجد کرنالوی قاسم بیلہ ملتان میں حرمت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سیمینار سے زعماء احرار  نے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اس شرمناک عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں ، گستاخ رسول واجب القتل ہے چاہے اس کا تعلق بھارت سے ہو یا فرانس سے۔ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے اسلام اور نبیؐکی شان اقدس میں گستاخی پر احرار رہنماؤں سید عطاء المہیمن بخاری ، مولانا محمد اکمل ، مولانا مفتی محمد نجم الحق نے کہا کہ حکومت بھارتی ناظم الامور کو فوری طور پر طلب کر کے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے۔اہلیان اسلام و پاکستان دینی غیرت و حمیت اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی دلی اور والہانہ عقیدت و محبت کے تقاضے کے پیش نظر تمام تر بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ سیمینار سے سعید احمد انصاری ، مولانا قاری محمد اسماعیل ، مولانا ناصر ملتانی ، مولانا ناصر جمیل ، قاری عمر قاسم حیدری ، قاری احمد الرحمن اور قاری محمد عارف نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں احرار کارکنان سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جبکہ پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے ڈویژنل و ضلعی صدور کا اجلاس صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر نے کہا کہ بھارت اسلام اور پاکستان کا ازلی دشمن ہے بھارت نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کیں ہیں ، بھارت عالمی قوتوں کا آلہ کار ہے، بھارت میں ہونے والی حالیہ گستاخی اسی عالمی  تسلسل کا حصہ ہے، پاکستان کے حکمران غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں ،اجلاس میں ڈویژنل صدر ملتان خواجہ ندیم مدنی صدیقی، ڈویژنل صدر ڈیرہ غازی خان سجاد حسین باروی، ڈویژنل صدر بہاولپور محمد اویس قادری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد فاروق قادری، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان محمد طفیل صدیقی، ضلعی صدر ملتان عامرعلی وینس قادری، ضلعی صدر رحیم یار خان قاری ارشد سعیدی، ضلعی صدر بہاولپور محمد رفیق قادری، ضلعی صدر بہاولنگر امانت علی قادری،  ضلعی صدر مظفرگڑھ علامہ فاروق باروی، ضلعی جنرل سیکرٹری خانیوال محمد نوید وارثی، ضلعی جنرل سیکرٹری وہاڑی فیصل بشیر قادری، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان محمد نور خان، ضلعی جنرل سیکرٹری بہاولپور محمد اکرم قادری سید شجاع الرحمٰن، علامہ طاہر فیضی،علامہ ریاض نظامی نے شرکت کی۔

مزیدخبریں