لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا جواب،  طالبان رہنماؤں پر سفری پابندیاں عائد


لاہور (نوائے وقت رپور ٹ)افغانستان میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے پر اقوام متحدہ نے طالبان رہنماؤں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتکاروں نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے قائم مقام نائب وزیر تعلیم سید احمد شاہد خیل اور نائب وزیر برائے ہائر ایجوکیشن عبدالباقی حقانی پر گزشتہ روز سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات کی غرض سے طالبان حکومت کے 15 عہدیداروں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دی گئی تھی جس کی مدت گزشتہ روز ختم ہونا تھی۔ ان میں سے 13 طالبان رہنماؤں کو دیے گئے استثنیٰ میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے تاہم بچیوں کی تعلیم پر پابندی اور خواتین کے حقوق کی پامالیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ تعلیم کے دو عہدیداروں کو بین الاقوامی سفر کی رعایت نہیں دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن