فیٹف پر قانون سازی کی تو پی پی  اورن لیگ گریزاں تھیں:شاہ محمود قریشی 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب ہم فیٹف کے حوالے سے قانون سازی کر رہے تھے تو پاکستان پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں اس عمل سے گریزاں تھیں جب ہم نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ فیٹف کے حوالے سے قانون سازی، ملکی مفاد میں ہے تو انہوں نے این آر او 2 ہمارے سامنے رکھ دیا سمجھ سے بالاتر ہے کہ موجودہ حکومت اس قانون سازی کی مخالفت کے باوجود آج کس بات کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے شرط عائد کی کہ اگر ہمیں نیب کے کیسز میں ریلیف ملے گا تو ہم فیٹف کے خلاف اس قانون سازی میں آپ کا ساتھ دیں گے وزنہ نہیں دیں گیاس حوالے سے جتنا ایکشن پلان تھا وہ ہمارے دور میں مکمل ہوا جس کی بنیاد پر پلینری سیشن میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ  سائیٹ وزٹ کے بعد گرے لسٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گااس کی منصوبہ بندی، انتظامی نوعیت کے اقدامات اور قانون سازی تو پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہوئی وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ کس منہ سے اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے حماد اظہر صاحب نے، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل اپنایا، اور انتھک کوششیں کیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے عسکری ادارے کے متعلقہ حکام اور اسٹیٹ بنک کے لوگوں نے بہت تعاون کیافاٹف نے جتنے بنچ مارک متعین کیے تھے الحمدللہ ہم نے ان پر تسلی بخش پیش رفت کی مجھے امید ہے کہ فاٹف کی ٹیم اپنے وزٹ کے دوران اس مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے، مثبت فیصلہ کریگی۔

ای پیپر دی نیشن