گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اجلاس اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب جنرل سیکرٹری سٹی گوجرانوالہ خالد حسین باجوہ کے ڈیرے پر انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار نے کی نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ بی بی شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان میں جمہوریت کو فعال کیا ملک پاکستان کی عوام آ ج انکی قیمتی جان کی مقروض ہے، شہید بینظیر بھٹو نے اپنے لخت جگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہترین تربیت کی جس کے نتیجہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالتے ہی دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال کیا ۔ انہوں نے کہا بینظیر بھٹو مسلم امہ کی نامور اور قابل خاتون تھیں بی بی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکے بیٹے بلاول بھٹو زرداری بھی اس ملک کو تمام چیلنجز سے باہر نکالیں گے۔