آزاد کشمیر، گلگت وبلتستان کا بجٹ ان کی خواہش کے مطابق کر دیا:قمرزمان کائرہ 

Jun 22, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر) مشیر امور کشمیر  قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت وبلتستان ،اور آزاد کشمیر کے بجٹ میں کٹ کو کم سے کم کر کے اسے ان کی خواہش کے مطابق کر دیا ہے ،اور دونوں حکومتوں کے توقع کے مطابق معاملہ طے ہو گیا ہے ،گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت وبلتستان میں پی  ٹی آئی کی حکومتیں ہیں ، ایسا تاثر دیا گیا جیسے  ان کو بجٹ پر تکلیف دی جا رہی ہے ،گذشتی روز ایک اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیرگلگت  و وبلتستان  کی حکومتوں کا ہم نے خود مدعو کیا  اور معاملے کو طے کیا گیا اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ  ہم ملک کے ہر حصے کو ایک آنکھ بلکہ ان دونوں کو اس سے بڑھ کر دیکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ  حکومت تیل اور بجلی کے حوالے سے مشکل فیصلے کر رہی ہے ،بجٹ مںطور ہو رہا ہے اہل ثروت کو اضافی ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر  مین بھارتی جبر واستبدا د رعوج پر ہے ،بھارت کے تما م ہ ہتھکنڈے کشمیری بھائیوں کے کو ھوسلے کو نہیں توڑ سکتے  وہ آزادی کی منزل ھاصل کر کے رہیں گے ، پیٹرولیم لیوی آئی ایم ایف کی شرط ہے مگر ہم نے نہیں لگائی ۔

مزیدخبریں