حکومت کی مایوس کن کارکردگی سوالیہ نشان ہے :عابد محمود نکئی 

پتوکی (نمائندہ خصوصی) سابق ناظم و سینئر رہنما تحریک انصا ف سردار عابد محمود نکئی نے امن پریس کلب پتوکی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بجلی، گیس، پٹرول، ڈیزل مہنگا کر کے غریب کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا امپورٹڈ حکومت روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے حکومت کی مایوس کن کارکردگی سوالیہ نشان ہے عمران خان کو غیر ملکی سازش کے تحت ہٹایا گیا عمران خان نے غریب عوام کیلئے بے شمار فلاحی منصوبے شروع کئے جس سے لوگ مستفید ہورے تھے مگر امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کے جاری کردہ عوامی فلاحی منصوبوں کو بند کرنا شروع کردیا۔اس موقع پر بانی امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی، ڈاکٹر منظور بھٹہ ،عبد القدیر سمیت دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن