کاہنہ:چونگی امر سدھو کچا جیل روڈ پر ٹریفک کا نظام درست نہ ہو سکا

کاہنہ (نامہ نگار) سیکٹر ٹریفک کو ٹ لکھپت کے علاقہ کچا جیل روڈ پر ٹریفک کا نظام جو ںکا تو ں ہے۔ پورے جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن نظر ہی نہیں آتے ٹریفک کا روزانہ جام ہو نے پر اہل علاقہ اور تاجر برداری کا ٹریفک سیکٹر کو ٹ لکھپت کے وارڈنوں کیخلاف شدید احتجاج کچا جیل روڈپر واقعہ سمال انڈسٹری کٹ پرگدا گاڑیوں اور لوڈر رکشوں نے ڈیڑے جما رکھے ہیں کو ئی بھی بڑی گاڑی کٹ سے موڑ کاٹتی ہے تو گد ا گاڑیوں اور رکشوں کی وجہ سے ٹریفک جا م ہونا شروع ہو جاتی ہے جو گھنٹوں تک بحال نہیں ہو تی۔اہل علاقہ جن میں طاہر محمود ،آصف ادریس ،غلام حسین ،نور حسن ،مہر اظہر ،ماسٹر عبدالرحمان ،ماسٹر اشفاق ،منا بٹ ،شاہد انصاری ،رانا شاہد و دیگر نے ٹریفک چیف آفیسر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ کچا جیل روڈ پر ٹریفک وارڈنوں کی ڈیوٹی یقینی بنائی جا ئے اور سمال انڈسٹری کٹ سے تجاوزات ختم کئے جائے تاکہ ٹریفک معمو ل کے مطابق بحال رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...