ملک پر عالمی قوتوں کے غلام ابن غلام لوگ مسلط ہیں:جاوید قصوری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ذ  ہنی پستی کا یہ عالم ہے کہ قوم کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حل کرنے اور ان کی تمام شرائط ماننے کی خوشخبریاں دی جارہی ہیں۔ ملک و قوم کا یہ المیہ ہے کہ جو بھی حکومت آئی وہ نہلے پر دھلا ثابت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف اور عالمی قوتوں کے غلام ابن غلام لوگ مسلط ہیں۔ ان سے نجات حاصل کرنے تک ترقی کے خواب پورے نہیں ہوسکتے۔ نا اہل حکومت اور بد ترین طرز حکمرانی کی وجہ سے پاکستان کا گردشی قرضہ 25کھرب سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ مختلف ادارے بجلی کے بلوں میں 650ارب کے نادہندہ ہیں۔ بجلی کی پیداوار میں 11.6فیصد تک اضافے کے باوجود قوم کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔ مگر حکمرانوں کے تمام نعرے اور دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پریشان ہیں۔ حکمران بتائیں کہ انہوں نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے کیا ٹھوس اقدامات کیے ہیں؟۔ موجودہ حکمران چند ماہ قبل خود مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف بھر پور احتجاج کررہے تھے۔ ملک کا معاشی ڈھانچہ تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ بنگلہ دیشی ٹکا بھی پاکستانی روپے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...