مفتاح اسمٰعیل نے اعتراف کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں،حماد اظہر


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہرنے کہا ہے کہ مفتاح اسمٰعیل نے اعتراف کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں ہے اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پہلے کہتی تھی کہ تیل کی قیمتوں پر تحریک انصاف حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کر گئی تھی اب کہہ رہیں ہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ان کی اپنی زبان سے ہی سچ نکل آیا۔

ای پیپر دی نیشن