بے نظیر بھٹو نے  انتہاپسندی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا:پی پی بلوچستان 


کوئٹہ(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ  بے نظیر بھٹو نے دلیری کیساتھ انتہاپسندی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ سمجھوتہ کرنے کی بجائے ملک کی بقا کی جنگ لڑی اور اپنی جان تک قربان کردی لیکن اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔یہ بات  پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،سابق صوبائی وزیرنواب محمدخان شاہوانی ،کوئٹہ ڈویژن کے خیرمحمد ترین،اقلیتی ونگ کے صدر جعفرجارج،ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی،سید ایوب آغا،لیبر بیورو کے صوبائی صدر شاہ جہان گجر ،ندیم آفریدی،سکینہ عبداللہ ، محمودہ شاہ ، ثناء درانی ، ماہ جبین خالد جمالی،امتیاز جتک ، جہانگیر بلوچ اوردیگر نے پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے زیراہتمام   بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سردار عمران بنگلزئی ،محی الدین رند،ملک ذیشان حسین،ربانی خلجی ، قاسم خان اچکزئی، الطاف گجر،منور لانگو،درمحمد ہزارہ ،ثناء اللہ جتک ، جبار خلجی ،اختر بلوچ ،چترومل ماترے،حنا گلزارسمیت دیگر رہنما بھی موجودتھے۔ رخسانہ گل کاکڑ نے اپنی ساتھیوں سمیت  پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔دریں اثناء پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی  صوبائی صدر غزالہ گولہ ،جنرل سیکرٹری زرینہ زہری ،سینئر نائب صدر کلثوم افتخار،نائب صدر خوش بخت،رابطہ سیکرٹری حور شاہوانی ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری بے نظیرگولہ،پیپلز پارٹی کوئٹہ کی صدر زمرشاہد ،بلقیس،مریم،ماروی،خدیجہ زہری،زبیدہ نے بھی بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن