لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات تک اسلحہ کے تمام لائسنس معطل ہیں اورخلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ رواں سال کے دوران لاہور پولیس نے ناجائز اسلحہ اور نمائش پر2413 مقدمات درج کئے ہیں۔ جن میںکینٹ ڈویژن میں 577، سول لائنزمیں153، سٹی 542،اقبال ٹاؤن میں288، صدر 503 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 350 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ملزمان کے قبضے سے15 کلاشنکوف،189 رائفلیں،107 بندوقیں اور2023ریوالورو پسٹلز برآمد کئے گئے ہیں۔
رواں سال :لاہور میںناجائز اسلحہ‘ نمائش پر2413 مقدمات
Jun 22, 2022