لاہور(نامہ نگار)ایس پی، سی آر او ذوہیب نصراللہ رانجھا نے گزشتہ روز موبائل ڈیٹا اینالسز ٹیم کو بریفنگ دی اور تفتیشی افسران کو بروقت اینالسز شدہ ڈیٹا میسر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ایس پی ذوہیب نصراللہ رانجھا کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت سنگین مقدمات کی جیو فینسنگ میں غیر ضروری تاخیر نا کی جائے۔ہم ٹیلی کام کمپنیوں کے اشتراک سے موبائل ڈیٹا،اونر شپ سمیت سی ڈی آر کی فوری فراہمی پر کام کر رہے ہیں اور ملزمان کی نقل وحرکت،خاندانی ہسٹری سمیت دیگر سسٹم اپ گریڈ کر لیا ہے۔ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی بائیو ویریزس سسٹم سے ملزم کی شناخت اور فیملی ٹری تک رسائی ممکن ہوگی۔