ظہیر عباس کی طبیعت ناساز  لندن کے آئی سی یو منتقل


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ظہیر عباس کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ظہیر عباس کو 3 دن قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ آکسیجن پر ہیں۔ ظہیر عباس نے اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔ سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے ’ایشین بریڈمین‘ کی صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کرونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ظہیر عباس ڈائلیسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیا ہوا اور پھر گردوں کی تکلیف ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...