زبیر احمد ظہیر ایک ماہ کے تبلیغی دورے پر امریکہ روانہ،سیاستدانوںسے ملاقاتیں کرینگے

لاہور(نیوزرپورٹر)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور ممتاز عالم دین علامہ زبیر احمد ظہیر ایک ماہ کے تبلیغی دورہ پر امریکہ روانہ ہوگئے،امریکی سیاستدانوں اور مختلف تنظیموںکے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے جبکہ انکی عدم موجودگی میں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سینئر نائب صدرپروفیسر عدنان فیصل قائم مقائم صدر ہونگے۔تفصیلات کے مطابق علامہ زبیر احمد ظہیر کی امریکہ روانگی کے موقعہ پر لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا پارٹی اراکین رانا محمد آصف،میاں محمد اصغر،پروفیسر عدنان فیصل اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہم پاکستان کی سیاست میں صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول پیداکرنے کی پوری کوشش کرینگے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کیلئے کردار ادا کرینگے
زبیر احمد ظہیر

ای پیپر دی نیشن