جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ 

جنیوا(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارت کے جنگی جرائم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے درمیان،بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے باہر اکٹھے ہوکر احتجاج کیاہے تاکہ عالمی ادارے کو کشمیر کے بارے میں اس کی ذمہ داریاں یاد دلائی جاسکیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے گروپوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور عالمی ادارے پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے نے مظاہرہے کی قیادت کی ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خاموشی نے اس کی ساکھ پر سوال اٹھادیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی  جاری رکھے ہوئے ہے لہذاعالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیںجاری مظالم رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے ۔ مظاہرے کااہتمام تحریک کشمیر اٹلی اور جنیوا جانے والے کشمیری وفد نے کیاتھا ۔ وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی، سید فیض  نقشبندی، سردار امجد یوسف، حسن البنا، ایڈووکیٹ پرویز، شمیم شال، پروفیسر شگفتہ اشرف ، ڈاکٹر ساحرہ شاہ اور دیگر شامل تھے ۔ فہیم کیانی نے کہا کہ ایک طرف توبھارت نام نہاد بین الاقوامی لبرل آرڈر کی حمایت یافتہ اقدار کو پامال کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت میں فسطائی حکومت کو جموں وکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضے کا ایک آسان راستہ دیا گیا ہے، جس سے دوہرا معیار واضح ہوتاہے ۔ 
جنیوا مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن