نالائق ترین ٹیم معاشی کے بعد کرونا کے عذاب میں مبتلا نہ کر دے، فواد چوہدری   

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وباء کا نیا ویرینٹ سر اٹھانے لگاہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کو معاشی طور پر تو تباہ کر چکی،کیا کرونا آفت سے یہ نااہل ٹولہ نبردآزما ہو پائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی تباہی کے بعد اب نئی مصیبت کرونا کی شکل میں اٹھ گئی ہے کراچی اور حیدر آباد میں کرونا کی شرح 10فیصد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی کرونا پھر بڑھ رہا ہے یہ نالائق ترین ٹیم ہمیں معاشی عذاب کے بعد کرونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے.
 فواد چوہدری 

ای پیپر دی نیشن