لاہور (اے پی پی)محکمہ زراعت کے ماہرین نے ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو پھل کی اچھی پیداوار کیلئے باغات میں کھادوں کے مناسب استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترشادہ پھلوں کی اچھی پیداوارکیلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے،غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت، نشوونما،پیداواراور معیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ پودے کو جن غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ نائٹروجنی کھادکا استعمال ترشادہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی معاونت کرتاہے۔ پھول اور پھل کے بننے، پھل کی بڑھوتری اور اس کے معیار کیلئے نائٹروجنی کھادکا بروقت استعمال ضروری ہے۔
ترشادہ پھلوں کے باغبان ، کھادوں کا مناسب استعمال کریں،محکمہ زراعت
Jun 22, 2022