عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے: خرم دستگیر 

Jun 22, 2022

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی سٹی کے وفد کی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان سے ملاقات عوامی مسائل کے حل اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار وفد میں صدر پیپلز پارٹی میاں ودود حسن ڈارجنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ سابق ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار صابر باجوہ اور دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ اتحادی حکومت ورثے میں ملے ہوئے مسائل سے نبرد آزما ہے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے گوجرانوالہ کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا اور شہری مسائل پر قابو پانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں صرف کی جائیں گی اس موقع پروفد نے انہیں وزارت توانائی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اورگلدستہ پیش کیا۔

مزیدخبریں