اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں آج آٹھویں روز سے احتجاج جاری ہے اورمطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اوراگر ہمیں زیادہ مجبور کیا گیا تو ہم اوٹی اورایمرجنسی بھی بند کرنے پر مجبورہونگے،ان خیالات کا اظہار فیڈرل ہیلتھ الائنسزکے چیئرمین چوہدری قمر جاوید گجر نے پمز میں احتجاج کرنے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ممبر کورکمیٹی ملک ذیشان اعوان نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت وقت کے خلاف آج نعرے بازی کی گئی، کل اس سے زیادہ ہوگی،حکومت پمز کو فی الفور شیڈول تھری میں رکھنے کا اپنا وعدہ پرعمل کرے ملازمین نے حکومت کوخبردارکیا اورکہاکہ ہمیں مجبور نہ کریں ہم روڈوں پرآئیں اورتصادم کی صورت بنے ہم پرا من لوگ ہیں ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں احتجاجی ملازمین سے ڈاکٹر حیدرعباسی ترجمان نائیلہ جیسی ،طاہر اعوان ،تنویرنوشاہی اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
قمر جاوید گجر
مطالبات کی عدم منظوری،پمزمیں آٹھویں روز بھی احتجاج جاری
Jun 22, 2022