قومی ادارہ صحت نے کانگو بخارسے  متعلق ایڈوائزری جاری کر دی

Jun 22, 2022

اسلام اباد(خبرنگار) قومی ادارہ صحت نے کانگو بخار (سی سی ایچ ایف) سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔ یہ ایڈوائزری  کانگو بخار  کی روک تھام  کے حوالے سے  بروقت اور مناسب اقدامات کیلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق، عید الاضحی کے دوران کانگو بخار کے خطرے کے پیش نظر، صورت حال کے بارے میں چوکنا رہنے اور  بیماری کی منتقلی کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات کرنا ضروری ہیایڈوائزری کے مطابق کانگو بخار، ایک خاص قسم کے وائرس  (نیرو وائرس) سے ہونے والی  بیماری ہے۔ جو کہ متعدد جانوروں، جیسے بکری، بھیڑ اور خرگوش وغیرہ کے بالوں میں چھپی  ہوئی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہییہ وائرس انسانوں میں ، یا تو چیچڑی کے کاٹنے سے یا  جانور ذبح  کرنے کے دوران اور اس کے فوراً بعد متاثرہ جانوروں کے خون یا بافتوں کیذریعے منتقل ہوتا ہے۔ انسانوں میں اس وائرس کی منتقلی متاثرہ چیچڑی یا جانوروں کے خون کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ وائرس متاثرہ شخص سے صحتمندشخص میں  بھی منتقل ہو سکتا ہیپاکستان میں کانگو بخار کا پہلا کیس 1976ئ￿  میں تشخیص ہوا۔ ملک کے دیگر جغرافیائی علاقوں کی نسبت صوبہ بلوچستان سے اس بیماری کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں ۔ تاہم باقی صوبوں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ سے بھی اس بیماری کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔بلوچستان  میں 2021میں اس بیماری کے 14 مثبت کیسز اور 5 اموات  رپورٹ ہو ئے۔جبکہ 2022 میں  پاکستان میں اب تک اس بیماری کے 4 کیسز سامنے ا?چکے ہیں (2 پنجاب، 2 سندھ سے)۔عیدالاضحٰی کے موقع  پر ملک کے تمام صوبوں سے جانوروں کی نقل و حرکت غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے اور عام لوگوں کا جانوروں سے رابطہ / قربت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے کانگو بخار کے پھیلنے کا خدشہ  ہوتا ہے۔ لہذا اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا کرنا بے حد ضروری ہے۔بلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ کپڑوں پر موجود چیچڑی کا آسانی سے پتہ چل سکے اگر جلد یا لباس پر چیچڑی موجود ہو  تو اسیمحفوظ طریقے سے ہٹا دیں ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹِکس (چیچڑی) بکثرت ہوں جانوروں کو ذبح کرتے اور گوشت بناتے وقت دستانوں کا استعمال کریں اور جانوروں کے خون سے خود کو آلودہ ہونے سے بچائیں اور جانور ذبح کرنے کے بعد خون اور ا?لائشوں کو احتیاط سے تلف کریں۔مزید معلومات کے لئے یہ ایڈوائزری قومی ادارہ صحت کی ویب سائیٹ پر موجود ہے
 کانگو بخار،ایڈوائزری 

مزیدخبریں