اسلام آباد(نا مہ نگار) نائیجیریا کے ایک وفد نے پھلوں اور سبزیوں میں فوڈ پروسیسنگ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیاجہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان کے ہمراہ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد و دیگر موجود تھے۔ استقبالیہ خطبہ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں ممالک کے لیے زرعی شعبہ کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پوسٹ ہارویسٹ کے بعد ہونے والے نقصانات تقریبا 30فیصد ہیں، جس کی وجہ سے سالانہ 80ملین ٹن پھل اور سبزیاں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ان نقصانات پر قابو پانے کے لیے ہمیں پیداواری صلاحیت، تحفظ اور کھیتوں تک سپلائی چین کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اس پالیسی ڈائیلاگ میں اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے نائجیرین اور پاکستانی ماہرین کوئی واضح حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں اپنے تئیں سٹیٹ آف دی آرٹ پریسجن ایگریکلچر کا سنٹر موجود ہونے کی وجہ سے نائیجیریا کو اس فیلڈ میں مدد فراہم کر سکتا ہے ۔
ڈاکٹر قمرالزمان
سندھ بلدیاتی انتخابات کیخلاف