اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ماتحت زرعی انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ نے اسپغول پروسیسنگ پلانٹ کا ایک نمائشی یونٹ ڈیزائن قومی زرعی تحقیقاتی مرکز، اسلام آبادمیں نصب کیا ہے۔ پلانٹ کا افتتاح ڈاکٹر غلام محمد علی ، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے 20 جون 2022 کو کیا ۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی سینئر انتظامیہ، ڈائریکٹرز اور سائنسدانوں نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ مشینری مقامی طور پر ایگریکلچرل انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ (AEI) کے انجینئروں نے ڈیزائن اور تیار کی ۔شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے بتایا کہ اسپغول کے مختلف ادویاتی اور صنعتی استعمال ہوتے ہیں۔ اسپغول کے بیج کی بھوسی پیٹ کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ کھانے کی صنعت میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان میں یہ فصل عمرکوٹ، میرپورخاص اور صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے کچھ حصوں اور پنجاب کے صحرائے چولستان اور تھل کے کچھ علاقوں میں اگائی جاتی ہے۔ یہ فصل اس وقت 3000 ایکڑ پر اگائی جاتی ہے۔ ملک میں اسپغول کی بھوسی کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مقامی کھپت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے، پاکستان دیگر ممالک سے بڑی مقدار میں اسپغول درآمد کرتا ہے۔
ڈاکٹر غلام علی
زرعی تحقیقاتی کونسل میں اسپغول پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا
Jun 22, 2022