رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)میگاسیوریج لائن مین ہول میں گرکر ہلاکتوں کامعاملہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے گرفتار سینٹری انسپکٹرکی درخواست ضمانت مسترد کردی، دیگر نامزد ملزمان کی ضمانتوں میں 23جون تک کی توسیع، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمداسلم پنجوتھا نے تھانہ سٹی سی ڈویژن کے درج مقدمہ کے گرفتار ملزم سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی عبیدالرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی،جبکہ اس درج مقدمہ کے دیگرملزمان افسران کی عبوری ضمانتوں میں23جون تک کی توسیع کردی، واضح رہے کہ چند روز قبل تھلی روڈ پر واقع میگا سیوریج لائن کے کھلے مین ہول میں گرکر باپ دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگیا تھا، جس کامقدمہ تھانہ سٹی سی ڈویژن میں ایکسین پبلک ہیلتھ، ایکسین ہائی وے، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی، سب انجینئروں اور سینٹری انسپکٹرکے خلاف درج کیاگیاتھا۔
ضمانت مسترد