ملتان (نیوز رپورٹر)بجلی چورنے میپکو اہلکار کا موبائل چھین کر توڑ دیا، دھمکیاں۔ ایس ڈی او میپکو عباسیہ سب ڈویڑن بہاولپور حافظ محمد عماد علی کے مطابق لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ حافظ محمد، میٹر ریڈر شہبازاحمد اور لائن مین فرسٹ فاروق احمد نے سرکل سرویلنس ٹیم کے ہمراہ چاندنی چوک نزد ساہلاں بستی میں میٹربنام اللہ ڈتہ چیک کیا۔ موقع پر صارف سنگل فیز میٹرکی فیز ڈائریکٹ کرکے آٹاچکی میں بجلی چوری کرتے ہوئے پایاگیااسی دوران سراج ولد اللہ ڈتہ نے سرکل سرویلنس ٹیم کے اہلکار وسیم الدین کا 20ہزار روپے مالیت کا موبائل چھین کر توڑدیا اور گالم گلوچ کی۔ ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ٹیم نے ایم اینڈ ٹی کے نمائندے کو موقع پر بلایا جس نے رپورٹ میں بجلی چوری کی تصدیق کی۔ بجلی چوری کی مد میں محکمہ کو 5لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان پہنچاجس پر ٹیم نے موقع سے بجلی تنصیبات اْتارکر قبضہ میں لے لیں اور ایس ڈی او میپکو عباسیہ سب ڈویڑن بہاولپور حافظ محمد عماد علی کی درخواست پر تھانہ صدر بہاولپور میں کارسرکار میں مداخلت، بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیاگیا۔
بجلی چور