چولستان وٹرنری یونیورسٹی سے ملکر لمپی سکن پر قابو پائیں گے، سیکرٹری لائیو سٹاک  

بہاولپور(نمائندہ نوائے وقت، نیوز رپورٹر )لمپی سکن بیماری کی تشخیص اورعلاج معالجہ میں چولستان وٹرنری یونیورسٹی کے اقدامات قابل تحسین ہیں محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹروں کی تربیتی ورکشاپ سے قبل از وقت بیماری کاسراغ لگانے نمونہ جات کے ذریعے تشخیص مکمل کرنے میں مددملے گی دونوں ادارے مل کر اس بیماری پرقابو پانے کیلئے ہرممکن کوششیں کرینگے۔ ان خیالات کااظہار سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصرجمال ہوتیانہ وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈانیمل سائنسز پروفیسرڈاکٹرمحمدسجادخاں، ڈی جی لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹرمنصوراحمدنے لمپی سکن کے بارے میں یونیورسٹی میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسرمحمدسجاد خاں نے بتایاکہ لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کولمپی ویک کے ساتھ ساتھ بکریوں کولگائی جانیوالی کیپری ویک کے بھی بہتر نتائج موصول ہورہے ہیں ڈین فیکلٹی آف وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمظہرایاز نے دوران ٹریننگ شرکاکوبتایاکہ اس بیماری کے نمودار ہونے کادروانیہ چار سے چودہ دن ہے جبکہ جانوروں میں بیماری کے اثرات21 سے42 دن تک رہتے ہیں دیسی گائے پربیماری کاحملہ کم اورولایتی جانورزیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ان کے اندرقوت مدافعت کم ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ لائیوسٹاک فارمرز کوبتایاجائے کہ بائیوسکیورٹی کاخاص خیال رکھیں۔ متاثرہ جانوروں کوعلیحدہ کرکے علاج معالجہ کے ساتھ خوراک بھی بہترکی جائے۔ اس موقع پرڈاکٹرقدرت اللہ،ڈاکٹر فیصل صدیقی، ڈاکٹرطارق عباسی، ڈاکٹرمحمدصفدر، ڈاکٹرعارف رضوان اوردیگرنے بھی تربیتی ورکشاپ سے گفتگوکی۔تربیت حاصل کرنیوالے ڈاکٹروں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرعدیل خالد، ڈاکٹرطاہر ہ یاسمین سمیت تمام ڈاکٹروں کولیبارٹری کامعائنہ بھی کرایاگیااورجانوروں کے سیمپل حاصل کرنے کے حوالے سے عملی طورپرانہیں ٹریننگ دی گئی۔قبل ازیں پبلک ریلیشین آفیسر آصف عمران رضانے سیکرٹری لائیوسٹاک اوردیگرمہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔ اورتربیتی ورکشاپ کے انعقاد میں بھرپور کاوش کی۔
 سیکرٹری لائیو سٹاک
  
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...