ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہر معراج گجر نے کہاہے کہ میرا کسی بھی قبضہ گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، گزشتہ روز پیش آنےوالے واقعے کو غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سوشل میڈیا پر کیا جا نے والا بے بنیاد پروپیگنڈا بند کیا جا ئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل عمر جاوید اور حسنین جاوید سے بچیانہ روڈ پر 53 کنال رقبہ خریدا تھا جس پر انہوں نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مجھے فروخت کی گئی زمین پر دوبارہ قبضہ کر لیا،چوہدری طاہر معراج گجر نے بتایا کہ میں نے ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف کے پاس اپیل کی تو فیصلہ میرے حق میں آیا جس پر محکمہ اوقاف نے قانونی طریقہ اختیار کرتے تحصیلدار اور پٹواری کی موجودگی میں پولیس کی مدد سے مجھے زمین کا دخل دلوایا،چوہدری طاہر معراج گجر نے کہا کہ کچھ افراد نے اس واقعہ کو غلط رنگ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا اور مجھے قبضہ گروپ کہا گیا حالانکہ میں نے قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنا چھینا گیا حق واپس لیا ہے۔
میرا کسی بھی قبضہ گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں:چوہدری طاہر معراج
Jun 22, 2022