شہر میں گندگی کے ڈھیر ‘ دیہی مرکزصحت میں سہولیات کا فقدان ہے:نثار احمد 

Jun 22, 2022


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) عوامی نمائندے انفرادی کاموں کے ساتھ اجتماعی کاموں کی طرف توجہ دیں شہر میں گندگی کے ڈھیر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ‘ لیسکو کی عدم توجہی کی وجہ سے جگہ جگہ تاروں کے گچھے موجود ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔ سماجی شخصیات نثار احمد مغل سابق کونسلر سلیم احمد مغل سمیت شہریوں کا کہنا تھا عوام اپنے قیمتی ووٹوں سے اپنے نمائندے منتخب کر کے اقتدار کے مسند پر بیٹھاتے ہیں تاکہ ان کے اجتماعی مسائل کا خاتمہ ہو سکے مگر بدقسمتی سے اجتماعی کاموں سے زیادہ انفرادی کاموں کی طرف توجہ دی جاتی ہے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ہوتا شہر میں گندگی کے انبار ہیں واحد علاج گاہ دیہی مرکزصحت میں سہولیات کا فقدان ہے علاقہ نارنگ میں ایک بھی گائناکالوجسٹ موجود نہیںشہر میں بوسیدہ تاروں کے گھچے موجود ہیں ۔ عوامی نمائندوں اور ان کے درجنوں کوارڈنیٹر سے التماس ہے اجتماعی مسائل کی طرف توجہ دیتے ہوئے ان کو حل کرایا جائے۔

مزیدخبریں