زہری چشمہ میں نا معلوم  افراد کا جتک قبیلے کے گھر راکٹوں سے حملہ

Jun 22, 2022

خضدار(نامہ نگار )زہری چشمہ ثمری میں نا معلوم مسلح افراد نے حاصل خان جتک کے گھر پر  فائرنگ کردی ایک گھنٹے تک دونوں جانب سے شدید فائرنگ جاری رہی راکٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ ذرائع  کے مطابق  کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثناء جمعیت علماء  اسلام تحصیل زہری کی مجلس عاملہ کے ارکان  میجر محمد رحیم مولانا عبدالغنی وڈیرہ غلام سرور مولانا عبداللہ مولانا امان اللہ حاجی واحد بخش حاجی عبدالخالق مولانا عبدالرحیم حافظ عبدالرؤف عبدالحمید نے  چشمہ میں جتک قبائل حاصل خان اور حاجی نظر خان کے گھروں پر فائرنگ  اور چادرو چاردیواری کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی حرکت  کی قبائلی  معاشرہ  ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ رات کی تاریکی میں خواتین اور بچوں کوہراساں کرنا بلوچ معاشرے میں نیک شگون نہیں۔

مزیدخبریں