چچا زاد بھائی اراضی پر قابض ہے  واگذارکرائی جائے :متاثرین  کی پریس کانفرنس 

خضدار(نامہ نگار)سید کرم شاہ مرحوم  کے  پسماندگان  بیٹاغلام سرور ،بیٹیوں زرینہ ، شاہدہ ، ثمرین نے  ایڈووکیٹ فوزیہ مینگل کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدی پشتی اراضی واقع بندی چکی یہ اراضیات پاکستان سے قبل قبضہ تصرف میں ہیں اور یہ اراضیات تقریبا ایک سو پچاس سال قبل میر کمال خام التازئی کے عہد سے ہماری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ہمارا چچا زاد بھائی سید الیاس شاہ ہماری کروڑوں روپے کی اراضی پر  قابض ہے ۔ وزیر اعظم چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلٰی بلوچستان چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ آئی جی ایف سی کمشنر قلات  اور  ڈپٹی کمشنر خضدارنوٹس لیں۔ 

ای پیپر دی نیشن