بے نظیر بھٹو  پاکستان کا روشن چہرہ تابناک مستقبل تھیں:احمد نواز کھوسہ

Jun 22, 2022


نصیر آباد (نامہ نگار) پیپلز پارٹیکی صوبائی کونسل کے ممبر میر احمد نواز خان کھوسہ نے سابق  بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر کہاکہ  بے نظیر بھٹو  پاکستان کا روشن چہرہ اور روشن مستقبل تھیں  دخترِ  مشرق  کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ بینظیر بھٹو  وفاق کی علامت اور عوام کی امنگوں کا مظہر بھی تھیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری والدہ محترمہ کے مشن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جہدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ہر معاملے میں فاصلوں کو کم کرنا اور مثبت اندازِ فکر کو اپنانا ہی ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی۔

مزیدخبریں