ڈیرہ اللہ یار( نامہ نگار) ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق نے کہا کہ علاقائی امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں "نوائے وقت" سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مثبت کردار کے حامی ہیں پولیس میں ضروری تبدیلیاں ناگزیر ہیں اصلاح سے ہی آگے بڑھیں گے امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہے پولیس افسر اور جوان فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عوام کے ساتھ اپنا رویہ دوستانہ رکھیں۔
امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے:ایس ایس پی جعفرآباد
Jun 22, 2022