اگر نون لیگ کو پیپلزپارٹی چلا رہی ہے تو قوم کو محتاط رہنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

Jun 22, 2022 | 14:34

ویب ڈیسک

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پڑھا لکھا اور مؤثر طبقہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام پر بوجھ بڑھا ہے اور انہوں نے پھر اشارہ دیا ہے کہ مزید پیٹرول مہنگا کرنا پڑے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی اقدامت سے تاجر، ٹرانسپورٹرز، کسان مطمین نہیں ہیں اور نہ حکومت کی صفوں میں اتحاد موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 20 حلقوں میں مقابلہ کر رہے ہیں اور ہم اس میدان میں سب جانتے ہوئے اترے ہیں کہ ایک پورے سسٹم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور جلسوں میں بھی عمران خان کو پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ضمنی انتخابات میں امن و امان قائم ہونا چاہیے اور اگر پنجاب پولیس سے امن و امان قائم نہیں ہوتا تو پھر دہگر اداروں کو آنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ضمنی انتخابات میں زین قریشی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم مستقبل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے اور ہم نے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی آمد سے ہماری صفوں میں اضافہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں تمام دینی اور مذہبی طبقات کا ضمنی انتخابات میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ادارے کی اہمیت کو سمجھا ہے، ان کا دفاع کیا ہے کیونکہ ادارے مستقل ہوتے ہیں لیکن جنہوں نے اداراں پر تنقید کی وہ آج حکومت میں ہیں۔سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول اس وقت انٹرن شپ پروگرام پر ہیں،. انہیں معیشت پر سبق دیا جا رہا ہے اور ان کو کوئی بھی سنجیدہ نہیں لیتا ہے.ان کا کہنا تھا کہ بلاول کا بس چہرہ ہے پر پالیسی زرداری بناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اگر نون لیگ کو پیپلزپارٹی چلا رہی ہے تو قوم کو محتاط رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں