چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پراظہارافسوس کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ زلزلے اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں. پاکستان کی مسلح افواج افغان عوام کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
CJCSC & Services Chiefs express deepest condolences over tragic loss of precious lives & damage to infrastructure due to earthquake & torrential floods in various areas of Afghanistan. AFs of Pakistan are ready to provide all possible humanitarian assistance to people of Afg.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 22, 2022
خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 950 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔