آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی رہائش گاہوں پر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپے مارے ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، ہمارےگھروں پر پولیس بھیج کر ڈرایا نہیں جاسکتا، عبوری ضمانت کے باوجود پولیس کی نفری بھیجی گئی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے، پولیس اور انتظامیہ جعلی وزیراعلیٰ کی کٹھ پتلی بن گئی ہے، میں نے اپنے دور حکومت میں کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی، ہم بیماری کا بہانہ کریں گے نہ ملک سے فرار ہوں گے۔