عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں واضح کمی:پاکستان میں کیا ہوگا؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئے ہے یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینے کی خبر دی گئی۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.1 فیصد یعنی 7.74  ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔بدھ کو عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 6.5  فیصد یعنی 7.49 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 107.16  ڈالر ہوگئی۔لیکن پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آج آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل لاک ہونے پر مرحلہ وار لیوی لگانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے جس سے بظاہر پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن