اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوایا جارہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے امدادی سامان کا بندوبست کیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوایا جارہا ہے. وزیراطلاعات
Jun 22, 2022 | 20:24