ٹیکسٹائل کیلئے بجلی ، گیس کے مسابقتی نرخ جاری رکھے جائیں ، خاتمے سے معیشت تباہ ہوگی 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کیلئے بجلی، گیس کے مسابقتی نرخوں کا جاری رہنا ضروری ہے۔ بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ ختم کرنے سے معیشت تباہ ہوئی۔ برآمدات میں کمی سے ملکی قرضوں کی ادائیگی میں دشواری ہو سکتی ہے۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کو مہنگی گیس اور بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
اپٹما خط

ای پیپر دی نیشن